سنگھ پورہ میں ٹریفک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

سنگھ پورہ میں ٹریفک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے سنگھ پورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ قاسم کے نام سے ہوئی ہے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی میت پولیس کے حوالے کر دی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔