جسٹس ارباب محمد طاہرکیس کی سماعت کریں گے عدالت ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے چکی ہے
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیو بلیو ایریا داخلے پر فیس چارج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج پیر کوہوگی۔ جسٹس ارباب محمد طاہرکیس کی سماعت کریں گے عدالت عالیہ پہلے ہی ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے چکی ہے اور سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کردیے ہیں اوران سے جواب بھی طلب کرچکی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیوبلیو ایریا داخلے پر فیس چارج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کوبتایاگیاتھا کہ یہ پارکنگ فیس بھی نہیں بلکہ جو بھی یہ سروس روڈ استعمال کرے اس سے فیس لی جارہی ہے،ایم سی آئی اس چارج پر کوئی سہولت کوئی سروس بھی نہیں دے رہا،نیوبلیوایریا میں داخلے کیلئے فیس چارج کرنا اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم سی آئی کا فیس چارج کرنے کااقدام غیرقانونی قرار دیاجائے۔