اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ محمد طیب کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ فیس کس قانون کے تحت چارج کی جا رہی ہے؟عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔