ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس ضروری قرار دی گئی
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق بڑی گاڑی کے لیے 200 روپے، چھوٹی گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 20 روپے بطور انٹری فیس وصول کیے جائیں گے تاہم مقامی افراد کو اس فیس سے استثنی حاصل ہوگا