جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیرکا امن تباہ کرنا چاہتی ہے: طارق فضل چودھری

 آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشترمطالبات حکومت نے تسلیم کیے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چودھری آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیرکا امن تباہ کرنا چاہتی ہے،بجلی کیمیٹرز کے لیے ای ٹینڈرنگ کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کر چکی ہے،اْنہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشترمطالبات حکومت نے تسلیم کیے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں بجلی3 روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے، آٹے سمیت تمام اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دے رہے ہیں۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نیکشمیرایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا۔اْن کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتِ حال کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دوبارہ احتجاج کی کال دی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا،عدالت نے بھی واضح کردیا کہ یہ آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیرختم نہیں کی جا سکتی۔