ملک کی عزت اور تکریم بلند کرنا سب کی ذمہ داری ہے:طارق فضل چودھری

اسلام آباد (آن  لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے سفارتی سطح پر پاکستان کی عزت اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی عزت، وقار اور تکریم کو مزید بلند کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،  خطے میں امن کے قیام کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا گیا ہے، حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن  وسائل فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کوصدر پاکستان چیس فیڈریشن سید ذیشان نقوی کے ہمراہ نیشنل چیس چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔