امید ہے ایکشن کمیٹی بات چیت سے مسائل حل کرے گی: طارق فضل

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے  مظفرآباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو چکا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا  حکومت کشمیری عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان کے مطابق جو مطالبات عوامی مفاد میں تھے، ان میں سے زیادہ تر پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی چند نکات جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں، ان پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، اور امید ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پرامن مکالمے کے ذریعے حل کرے گی۔