کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ بلاک بسٹر فاسٹ اینڈ فیوریس میں شامل ہو گئے

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ بلاک بسٹر فاسٹ اینڈ فیوریس میں شامل ہو گئے

عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ہالی ووڈ کی مشہور ایکشن فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کی آخری فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

 فلم اپریل 2027 میں ریلیز ہوگی۔ یہ رونالڈو کی پہلی بڑی ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ہے، جہاں وہ ون ڈیزل، ڈوین جانسن، جیسن اسٹیتھم اور مشیل روڈریگز کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں رونالڈو کے لیے خصوصی کردار لکھا گیا ہے اور اس شمولیت کو کھیل اور فلم کی دنیا کا منفرد امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔