تہران سے لاہور آنے والی خصوصی پرواز کو تاحال لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

تہران سے لاہور آنے والی خصوصی پرواز کو تاحال لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

لاہور: تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کو تاحال لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث طیارہ تہران سے روانہ نہیں ہو سکا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی ایئر لائن کا طیارہ آج صبح لاہور ایئرپورٹ پہنچنا تھا، تاہم ضروری سرکاری اجازت نہ ملنے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی یہ ریگولر نہیں بلکہ خصوصی (ایکسٹرا) پرواز ہے، جس کی لینڈنگ کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی پیشگی منظوری درکار ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے متعلقہ خط موصول ہو چکا ہے، جبکہ وزارت خارجہ کی اجازت ملتے ہی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی جائے گی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق خصوصی پروازوں کے لیے متعلقہ سرکاری منظوری لازمی ہوتی ہے، اسی لیے اجازت ملنے تک پرواز روانہ نہیں کی جا سکتی۔