لاہور کے علاقے کنال روڈ پر اسکائی لینڈ پل کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکالا اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔