سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا

کراچی(آئی این پی ) سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوگا۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لئے یہ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے گا، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ٹیسٹ کے مراکز پر نقل کی روک تھام کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کیلئے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔