اسلام آباد(آئی این پی)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن مہم کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 46 ہزار افراد نے آن لائن پورٹل کے ذریعے جبکہ 5 ہزار افراد نے پاک حج موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔اعداد و شمار کے مطابق 41 ہزار افراد نے سرکاری حج سکیم جبکہ 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے