پشاور(آئی این پی) جنوبی وزیرستان اپر میں پہلی بار ایک خاتون کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی)کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جسے علاقے میں خواتین کی نمائندگی اور انصاف تک ان کی رسائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سماجی کارکن رضیہ محسود کی تقرری نے قبائلی اضلاع میں خواتین کے کردار سے متعلق ایک مثبت مثال قائم کی ہے