نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب

 ونڈہوئیک (آئی این پی )نمییا میں72سالہ خاتون رہنماء نندی نداتواہ 57فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا، وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ سیاسی جماعت جنوبی مغربی افریقا پیپلز آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی نندی نداتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔