اسلام آباد (آئی این پی )حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون میں ترمیم کرنے جارہی ہے جس کے ذریعے تمام درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنی مصنوعات رجسٹرڈ صارفین کو فروخت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس کے باقاعدہ نظام میں لایا جا سکے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مجوزہ ترامیم کا تعلق اپنے صارف کو جانیں(کے وائی سی)ڈیجیٹل انوائس سسٹم سے ہے، جو تاجروں کو باقاعدہ ٹیکس دہندگان کے طور پر رجسٹر کرنے یا وفاقی ریونیو بورڈ کی تاجر دوست سکیم (ٹی ڈی ایس) سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔