پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ ے باعث متاثرہ اضلاع کے لئے امدادی فنڈز جاری کردیئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ ے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات و 5 روڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں