وائلڈ لائف ان ایکشن، 2شیر برآمد

  ڈیرے سے برآمدہونیوالا2سالہ افریقی شیرچڑیاگھرمنتقل،جہانیاں میں مالک اورملازم پرمقدمہ درج 

گوجرخان،لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائیاں کرتے ہوئے گوجرخان اورجہانیاں میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے دو شیروں کو برآمد کرلیا۔ محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی نیڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں گوجرخان کے نواحی علاقے بیول میں چھاپہ مار کر دو سال عمر کا افریقی شیر برآمد کیا، جسے ایک مقامی وڈیرے نے غیرقانونی طور پر اپنے ڈیرے میں قید کر رکھا تھا۔شیر کے اصل مالکان برطانیہ میں مقیم ہیں، جب کہ ڈیرے پر صرف ملازمین موجود تھے، محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کو اپنی تحویل میں لے لیا اوربعدازاں مجسٹریٹ حسنات ملک کے حکم پرشیرکوایوب پارک چڑیاگھرمیں منتقل کردیا ،ادھر محکمہ وائلڈ لائف ملتان نے جہانیاں میں ایک فیکٹری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شیر برآمد کرلیا۔ شیر کو بہاولپور چڑیا گھر منتقل کرکے فیکٹری مالک اور ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آئی اوربغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاو?ن کے دوران 14 شیر برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔