جنید صفدر مہندی کی تقریب،آج بارات

 شادی کی تقریبات شروع ،جاتی امرا کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ،مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانوں کا بھی اہتمام 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔جاتی امرا میں جمعہ کو جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جاتی امرا کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے پر تکلف کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔جنید صفدر کی بارات آج کو جبکہ 18 کل دعوت ولیمہ ہوگی۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔