تہران(یواین پی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آ کر صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ امام خمینی کے مزار پر حاضری دی۔انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بانی انقلاب امام خمینی کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر سپریم لیڈر نے امام خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات کی، سپریم لیڈر نے امام خمینی کے مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔