ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

سیٹلائٹ2024کے  دوران لیا‘ اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا گیا:فنانشل ٹائمز
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے  ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2024ء￿  کے اواخر میں یہ چینی سیٹلائٹ TEE-01B سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے حاصل کیا، سیٹلائٹ چین سے خلاء￿  میں بھیجے جانے کے بعد ایران کے حوالے کیا گیا، ایرانی فوجی کمانڈرز نے اس سیٹلائٹ کو اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے  یہ سیٹلائٹ تصاویر مارچ میں ان مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے قبل اور بعد میں حاصل کی گئیں۔سیٹلائٹ نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس کی 13، 14 اور 15 مارچ کو تصاویر لیں، جبکہ 14 مارچ کو امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی  اس اڈے پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق  سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن تقریباً نصف میٹر صلاحیت ایران کو اہداف کی درست شناخت اور حملوں کی مؤثر منصوبہ بندی میں مدد دیتی ہے۔چینی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے کی مخالفت کرتی ہے اور ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔