سوئٹزرلینڈ نے ایران میں سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

تہران (آئی این پی )سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔سوئٹزرلینڈ کے خارمہ امور کے وفاقی شعبے نے بیان میں کہا کہ سفیر نیڈین اولیویری اور مختصر ٹیم آذربائیجان کے فضائی راستے سے تہران پہنچ گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سفارت خانہ اپنی سرگرمیاں بتدریج بحال کرے گا۔