فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے مذاکرات کئے جائیں: عالمی برادر ی سے مطالبہ
ریوڈی جنیرو(آئی این پی )دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد برکس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی "مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ناقابلِ تقسیم حصہ" ہے اور اسے مغربی کنارے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تحت یکجا کیا جانا چاہیے۔برکس اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کی دوبارہ توثیق کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملے، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں، اور قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر شدید تشویش ہے۔برکس اتحاد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ: فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کیے جائیں