ٹرمپ کی امریکی ڈالر کیلئے برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی:روسی صدر

 ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی کہ وہ برکس ممالک پر ٹیکس عائد کر کے ڈالر کی قدر میں اضافہ کر لے گا،ترجمان ایوان صدر
 ماسکو(آئی این پی )ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک کے خلاف بیان پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی ڈالر کے لیے برکس اتحاد کو دھمکی مہنگی پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ وہ برکس ممالک پر ٹیکس عائد کر کے ڈالر کی قدر میں اضافہ کر لے گا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک کے خلاف بیان پرردعمل دیتے ہوئے صدر پیوٹن نے مزید کہا ہے  کہ متعدد ممالک میں ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے، روس شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، روس شام کی امداد جاری رکھے گا۔