متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی‘ نومنتخب امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال شروع کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کے نتائج مذکورہ ممالک کی معیشت کے لیے خطرناک ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔