برکس میں انڈونیشیا کی شمولیت پر چین کا خیر مقدم

    بیجنگ(یواین پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا کے برکس کا رکن بننے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین انڈونیشیا کو برکس کا رکن بننے پر خوش آمدید کہتا ہے اور مبارکباد دیتا ہے۔ ایک بڑے ترقی پذیر ملک اور گلوبل سائوتھ میں ایک اہم طاقت کی حیثیت سے انڈونیشیا برکس کے جذبے کو انتہائی طور پر تسلیم کرتا ہے اور برکس + تعاون میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔