بیلاروس ٹریکٹرز منصوبے پر حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں 80 ہارس پاور تک بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کروانے کے منصوبے کی تیاری ہے۔بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ زرعی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہوا۔بیلاروس ٹریکٹرز منصوبے پر حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ بیلا روس ٹریکٹر منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔سی کے ڈی پلانٹ کے قیام سے آئندہ 5 سال میں 2,800 بیلاروس ٹریکٹرز کی مقامی ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے