راولپنڈی میں ایک گھریلو ناچاقی کے معاملے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی اہلیہ، ساس اور بھتیجی بھی زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ آر اے بازار کی ٹیم نے واقعے کے بعد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اہلکار اور اس کے گھر میں موجود دیگر افراد کے درمیان تنازع کے دوران پیش آیا، تاہم پولیس نے مزید تفصیلات جلد فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔