راولپنڈی: دفعہ 144 کی مدت میں دوبارہ 15 روزہ توسیع

راولپنڈی: دفعہ 144 کی مدت میں دوبارہ 15 روزہ توسیع

راولپنڈی: ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 15 روز کے لیے دوبارہ توسیع کر دی ہے، جو 22 جنوری تک نافذ رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ضلع بھر میں کسی بھی قسم کے جلسے، ریلی یا عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش بھی ممنوع ہوگی۔حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع میں حصہ نہ لیں۔ یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔