لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، 509 سے زائد پتنگ فروش اور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن

لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، 509 سے زائد پتنگ فروش اور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن

لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 انتظامیہ کو اب تک 509 سے زائد پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 302 کو منظور کر لیا گیا ہے جبکہ 15 درخواستیں ضابطوں پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی ہیں۔ باقی 246 درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔حکام کے مطابق بسنت کے دوران کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور حفاظتی اقدامات سختی سے نافذ کیے جائیں گے۔ اس بار بسنت عوام اور سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منائی جائے گی، اور شاہی قلعہ میں خصوصی تقریبات میں صوبائی وزرا، ضلعی انتظامیہ، معروف شخصیات اور غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔سات مختلف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز نے بھی رجسٹریشن کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے تاکہ پتنگ بازی کے کاروبار کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔