جاپانی نیوکلیئر اہلکار کا فون چین میں گم، حساس معلومات کے لیک ہونے کا خدشہ

جاپانی نیوکلیئر اہلکار کا فون چین میں گم، حساس معلومات کے لیک ہونے کا خدشہ

جاپان کے نیوکلیئر ریگولیٹری ادارے (NRA) کے ایک اہلکار کے ساتھ پیش آیا، جس کا حساس سرکاری فون نومبر 2025 میں چین میں گم ہو گیا۔

 فون میں نیوکلیئر ڈیٹا موجود نہیں تھا، لیکن اس میں ادارے کے نیوکلیئر سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کے نام اور رابطہ نمبرز محفوظ تھے، جو حساس نوعیت کے حامل ہیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق فون ممکنہ طور پر شنگھائی ہوائی اڈے پر سیکیورٹی چیک کے دوران گم ہوا، جب اہلکار اپنے کیری آن بیگ سے سامان نکال رہا تھا۔ تین دن بعد فون کے گم ہونے کا علم ہوا، لیکن اسے تلاش نہ کیا جا سکا اور ریموٹ طریقے سے لاک یا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوا کیونکہ فون رینج سے باہر تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا جب چین اور جاپان کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ بیان کے بعد جس میں تائیوان کے حوالے سے ممکنہ فوجی ردعمل کا ذکر تھا۔ جاپان اس وقت توانائی بحران اور کاربن نیوٹرل اہداف کے تحت نیوکلیئر پاور کی بحالی پر غور کر رہا ہے، اور NRA اس وقت ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (TEPCO) کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے تحت دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ واقعہ جاپان کی قومی سکیورٹی اور نیوکلیئر توانائی کے شعبے میں حساس معلومات کے تحفظ کے حوالے سے تشویش پیدا کر رہا ہے، کیونکہ گم شدہ فون میں رابطہ معلومات سے متعلق خطرہ موجود ہے۔