معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، علی امین کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری

معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، علی امین کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل قرمان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف دفعات 87 کے تحت اشتہار چسپا کیا گیا تھا اور پولیس نے اشتہاری کی کارروائی کے حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ عدالت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشاہدہ کیا کہ ملزم رپوش ہو چکا ہے، لہٰذا اسے اشتہاری قرار دیا گیا۔عدالت نے ملزم علی امین گنڈا پور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیے اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ جلد گرفتار کیا جا سکے اور اس کے ضمانتی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، جو شراب برآمدگی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت ہے۔ یہ مقدمہ اکتوبر 2016 میں درج کیا گیا تھا۔