اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی عامر کیانی کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، جس پر عدالت نے غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔