پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ: کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ: کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

 جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 454 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 973 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں مزید اعتماد کے اثر سے 605 پوائنٹس کی اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 124 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مختصر دورانیے کے لیے معمولی مندی کے بعد سرمایہ کاروں کی مثبت سمت نے انڈیکس کو مزید 856 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 374 پوائنٹس تک لے جا پہنچایا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان جاری ہے، جس میں انڈیکس نے کئی نفسیاتی سطحیں عبور کی ہیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کی ہے۔ مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔