پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ابتدائی کاروبار میں 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 827 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ یہ تیزی گزشتہ روز کی تاریخ ساز کارکردگی کے بعد دیکھنے میں آئی جب ہنڈرڈ انڈیکس 1810 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 156087 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 156199 ریکارڈ کی گئی تھی۔کاروباری حلقوں کے مطابق مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جو حالیہ معاشی فیصلوں اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مزید مستحکم ہوا ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت پیش رفت دیکھی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 281 روپے 52 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔