پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔ ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 280 روپے 20 پیسے پر آ گئی ہے۔