21 جنوری کو یکم شعبان ،محکمہ موسمیات

لاہور(خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری 21 جنوری  2026 (بروز بدھ)  کومتوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، رویت کیلئے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 17 گھنٹے 40 منٹ ہوگی