کراچی(آئی این پی) غیر سرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں آج پیر 19 جنوری 2026 کی شام شعبان المعظم کے چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی، جس کے باعث شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔سیکرٹری جنرل کونسل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند اتوار 18 اور پیر 19 جنوری 2026 کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، پیر 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، جبکہ ہلال کی رویت کیلئے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا