پاکستان میں یکم شعبان 21جنوری کو ہونے کا امکان

کراچی(خصوصی رپورٹ)غیر سرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں آج پیر 19 جنوری 2026 کی شام شعبان المعظم کے چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی جس کے باعث شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔سیکرٹری جنرل کونسل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند اتوار 18 اور پیر 19 کی درمیانی شب رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، پیر 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی ، ہلال کی رویت کیلئے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، اس طرح رجب المرجب کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری سے ہوگا۔