لاہور(کرائم رپورٹر)اعوان مارکیٹ فیروز پور روڈ پر واقع ایک بیکری میں بیکنگ یونٹ کے اندر سلنڈر دھماکہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زبیر (24 سال)، عدیل (20 سال)، علی رضا (18 سال) اور عدنان (25 سال) شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے بیکری کے بیکنگ یونٹ کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔