گاڑی، گودام ، بیکری میں آتشزدگی

 لاہور (کرائم رپورٹر)گاڑی، گودام ، بیکری میں آتشزدگی سے سامان جل گیا ،ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوورکینال روڈ پر ایک گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی ریسکیو حکام کے مطابق آگ ٹیوٹا گاڑی کے انجن میں لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا ۔ رائیونڈ روڈ پر ایک سکریپ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق گودام میں سکریپ اور فوم کٹنگ کا کام کیا جاتا تھا جس کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی۔ لٹن روڈ جنازگاہ کے قریب واقع بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے دوبارہ نقصان سے بچا جا سکیخوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔