ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 34 فیصد اضافہ

 دو ہفتوں میں لاہور ٹریفک پولیس نے 60 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبہ بھر میں 3 لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے 60 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے اس عرصے میں صوبہ بھر میں ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ 75 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گم شدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔