لاہور(کرائم رپورٹر)قومی شاہراہ پر رحیم یار خان کے قریب گمشدہ قیمتی بیگ کو تمام قیمتی سامان سمیت بحفاظت اصل مالک تک پہنچا کر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایک بار پھر ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی ہیترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق رحیم یار خان کی رہائشی خاتون کا بیگ، جس میں آئی فون 15 پرو میکس، سونے کی انگوٹھی، نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں، قومی شاہراہ پر سفر کے دوران گم ہو گیا تھا۔ ہیلپ لائن 130 پر اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور مسلسل تلاش کے بعد بیگ سڑک کے کنارے سے تمام قیمتی سامان سمیت بحفاظت برآمد کر لیا۔ بعد ازاں مکمل تصدیق کے بعد بیگ اور اس میں موجود تمام اشیاء اصل مالک کے حوالے کردی