لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور رنگ روڈ پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبداللہ گل سرکل سے ملنے والا گمشدہ بیگ قیمتی دستاویزات سمیت بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ پولیس افسران نے شہری کا قیمتی سامان محفوظ رکھا اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بیگ مالک تک پہنچایا۔چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل نے رنگ روڈ پولیس کے افسران کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ بیگ کے مالک نے بھی پولیس کی ایمانداری اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی جانب سے بہترین فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور کیش ریوارڈ سے نوازا گیا۔