لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کردیا۔ اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بتایا کہ آئی سی سی کے خط کا جواب آج رات یا کل تک دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بتائیں گے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملکی وقار پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ اس سے پہلے کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ویب سائٹ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بنگلادیش کے میچز بھارت ہی میں ہوں گے، ورنہ بنگلادیش کو اپنے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔