وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے میں علما اور آئمہ کرام کا منفرد مقام ہے اور وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔
لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں تمام مسالک کی تقریباً 80 ہزار مساجد ہیں، جن میں سے 70 ہزار مساجد کے آئمہ کرام نے اعزازیہ کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فروری سے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ہر امام مسجد کو 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کے ذریعے بھی یہ رقم نکلوائی جا سکے گی۔ عموماً امام مسجد کو چندہ جمع کرنے کے بعد ماہانہ 5 سے 10 ہزار روپے ملتے تھے، لیکن اب 70 ہزار آئمہ کرام کے اکاؤنٹس کھل گئے ہیں اور انہیں باقاعدہ اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔