غزنی میں طالبان کا کسانوں کی زمینوں پر قبضہ، عوام سراپا احتجاج

کابل/غزنی(آئی این پی ) افغان طالبان حکومت پر صوبہ غزنی میں مقامی کسانوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق غزنی کے گاں روزہ میں صدیوں سے مقامی خاندانوں کی ملکیت رہنے والی زمینیں طالبان انتظامیہ نے تحویل میں لے لیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے ٹرانسپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے کے نام پر یہ زمینیں قبضے میں لیں۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ زمینوں کی ملکیت کے ثبوت اور سرکاری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود کسی قسم کا قانونی جائزہ نہیں لیا گیا