مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں،بھارتی عوام سراپا احتجاج

 بھوپال سے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پتھم پورلانے کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پرلاٹھی چارج ،متعددگرفتار
 نئی دہلی (آئی این پی )مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کوخدشہ ہے کہ اس فضلے کو آبادی کے قریب ٹھکانے لگانا نقصان دہ اور ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔