کچے کے علاقوں میں ڈاکوئو ں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا، وزیر داخلہ سندھ

 ڈاکوئو ں کو نیست و نابود ، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا
 فوج کی ضرورت نہیں ، سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حصہ لے گی، آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھی ضرورت پڑے گی،   
سکھر(آئی این پی )وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف  بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ڈاکوئو ں کو نیست و نابود کریں گے ، جو ڈاکو اپنے آپ کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی لیکن ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا