پی ٹی آئی ایم این اے شیرعلی ارباب اور دیگر عمائدین نے تاوان کی رقم دی
میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کیلئے 5 لاکھ دیے: شیر علی ارباب
پشاور (آئی این پی )پشاور میں کچے کے ڈاکوئرو ں کے ہاتھوں اغوا کیا جانے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گیا۔ ر پورٹ کے مطابق مبینہ طورپرکچے سے اغوا کیا جانے والا تہکال کا رہائشی واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔ نوجوان کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکوئو ں کوبھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب مغوی گھرپہنچ گیا، پی ٹی آئی ایم این اے شیرعلی ارباب اور دیگر عمائدین نے تاوان کی رقم دی۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے، دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان سے تعاون کیا۔واضح رہے کہ مغوی کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کوملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔