وفاقی وزیر کا مزدور دوست اقدام، قلیوں، کلاس چہارم ملازمین میں راشن بیگز کی تقسیم

 ریلوے کے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین کی فلاح و بہبود اْن کی اولین ترجیح ہے، محمد حنیف عباسی
راولپنڈی  (آن لائن)  وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اور اہم قدم اْٹھاتے ہوئے راولپنڈی ڈویڑن میں ریلوے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین میں 225 راشن بیگز تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیرِ ریلوے نے کہا کہ راشن بیگز کی فراہمی ماہانہ بنیادوں پر جاری رکھی جائے گی تاکہ ریلوے کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے قلیوں اور کلاس چہارم ملازمین کی فلاح و بہبود اْن کی اولین ترجیح ہے